عام انتخابات 2024ء کے پُرامن انعقاد کے لیے لاہور میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔
پولیس کے 18 ایس پیز اور 44 ایس ڈی پی اوز ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 84 ایس ایچ اوز بھی اپنےعلاقوں میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد کانسٹیبلز مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔
خواتین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے 18سو سے زائد لیڈی پولیس کانسٹیبلز تعینات ہیں۔ 4 ہزار 357 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 685 پولنگ بلڈنگز پر 12 ہزار سے زائد نفری تعینات ہے۔
شہر میں اے کیٹیگری کی 320 پولنگ بلڈنگز پر 640 پکٹس قائم ہیں جن پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر 195پکٹس قائم کی گئی ہیں اور یہاں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق پولیس انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔