• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدائی نتائج پر ٹرینڈ سیٹ نہیں کرسکتے، احسن اقبال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب تک نتائج 50 فیصد سے زیادہ نہ ہوجائیں، حتمی ٹرینڈ کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ ابتدائی نتائج پر ٹرینڈ سیٹ نہیں کرسکتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم بھی کہہ رہے ہیں جلد از جلد نتائج چاہئیں، ہم سب جاگ کر نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نتائج کا جلدی اعلان ہوجائے تو ہم سب خوش ہوں گے، موبائل فون بند تھے تو اس سے سب کا نقصان ہوا، ہمیں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 کے مقابلے میں پُرامن انتخابات ہوئے ہیں، پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے ساتھ بھی بات چیت کرنی پڑے گی، نئی حکومت کو ریفارمز پروگرام کو بھی آگے بڑھانا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ میں نارووال میں ہوں، ہم نتائج اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Pakistan Election 2024 | NA 15 | NA 130

قومی خبریں سے مزید