• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللّٰہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو دہشتگرد ہلاک

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللّٰہ میں آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلعہ سیف اللّٰہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کا تعلق داعش سے تھا، ہلاک دہشت گرد 7 فرروری کو قلعہ سیف اللّٰہ اور پشین میں بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، دہشتگرد نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔

یہ منصوبہ بندی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید