ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مورگہ حسن خیل میں فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی دین محمد الیکشن ڈیوٹی سے واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق بعدازاں پولیس اور علاقہ مکینوں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جو کہ موٹرسائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے تعاقب کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔