• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا پی کے 90 کوہاٹ میں جیت کا مارجن کم ہونے پر دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 اور خیبر پختونخوا اسمبلی پی کے 90 کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کی درخواست پر  فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے پی کے 90 کوہاٹ میں جیت کا مارجن کم ہونے پر دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق پی کے 90 کوہاٹ کے 25 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔

اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ این اے 35 کوہاٹ میں کامیاب امیدوار کی کامیابی کا مارجن 71307 ہے، 25 پولنگ اسٹیشن پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کم ہونے سے این اے35 میں ری پولنگ نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کا جائزہ لیا، رپورٹس کے مطابق ایک تنظیم کے دہشت گردوں نے پولنگ کا مواد چھینا اور تباہ کیا۔

Pakistan Election 2024 | Constituencies | Candidates

قومی خبریں سے مزید