الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 مانسہرہ پر نواز شریف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کے بغیر فارم 47 تیار کیا گیا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو بھی 125 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں دیے گئے۔
جہانگیر جدون نے بتایا کہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ 125 پولنگ اسٹیشنز کالا ڈھاکہ کے دور دراز اور برف سے ڈھکے علاقوں میں تھے۔
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے سے متعلق وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ نواز شریف نامکمل فارم 47 کی وجہ سے ہارے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ این اے 15 کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے 11 فروری کو حتمی نتیجے کےلیے نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس حلقے پر آر او کو نوٹس جاری کر کے 3 دن میں رپورٹ مانگی جائے، واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کیس کے فیصلے تک حتمی نتائج مرتب نہ کیے جائیں۔