• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پی کی سی ای سی کا آصف زرداری، بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تمام اراکین موجود تھے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں، اجلاس کا آغاز شہدائے جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عام انتخابات اور اس کے حوالے سے عوام کے ردعمل اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے ملک کی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورت حال کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید