• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں اسلام آباد پولیس کی رپورٹ جمع


سپریم کورٹ میں صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں اسلام آباد پولیس نے رپورٹ جمع کروادی۔

پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ابصار عالم پر حملہ کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا، ملزم حماد نے پیسوں کے عوض فرانس میں مقیم افراد کی ایما پر حملے کا اعتراف کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کے بقول شاہ نواز اور مرزا زین غیاث نے رقم بذریعہ بینک لی تھی، ملزمان کے خلاف 9 جون 2022 کو چالان جمع کروایا گیا تا حال فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، فرانس میں مقیم ملزمان کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ اسد طور پر بھی حملہ شاہ نواز اور مرزا زین غیاث کی ایما پر کیا گیا، بیرون ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری پر مزید تحیقیقات کی جائیں گی، مطیع اللّٰہ جان کے اغواء کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مطیع اللّٰہ جان نے پولیس کو بیان میں کسی کو نامزد کیا نہ ہی کسی پر شک کا اظہار کیا، مطیع اللّٰہ جان کیس میں مدعی کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا، عامر میر اور عمران شفقت کی جانب سے اسلام آباد میں کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید