• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم کو رواں ہفتے رہا کیے جانے کا امکان

سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

تھائی لینڈ کے وزیرِ انصاف نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تھاکسن شناوترا کو ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے آخر تک رہا کر دیا جائے گا۔

تھائی وزیرِ انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تھاکسن سمیت تقریباً 930 قیدیوں کی سزا معطل کی گئی ہے، سابق وزیرِ اعظم تھاکسن 70 سال سے زائد عمر والے گروپ میں شامل ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم تھاکسن 15سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد 6 ماہ سے جیل میں قید تھے، تھاکسن کو گزشتہ سال اگست میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

خبرایجنسی کے مطابق سزا سنائےجانے کے چند دن بعد ہی تھائی بادشاہ نے تھاکسن کی سزا ایک سال کر دی تھی، دومرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے تھاکسن کو فوجی بغاوت کے بعد 2006ء میں اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید