سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے 3 گرفتار رہنماؤں نے درخواست ضمانت جمع کروائی ہے۔
تحریک انصاف کے تینوں گرفتار رہنما 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی کرنے اور جہاز کے ماڈل کو آگ لگانے کے معاملے میں گرفتار ہیں۔
ان کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کردہ درخواست ضمانت کی سماعت 15 فروری کو ہوگی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے امجد خان نیازی بھی اس مقدمہ میں گرفتار ہیں۔
یاد رہے کہ قومی تنصیبات کوآگ لگانے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے پر 300 سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔