• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیماحیدر کے سابق شوہر کا بچوں کی واپسی کیلئے بھارتی وکیل سے رابطہ

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پب جی گیم کھیلنے کے دوران بھارتی شہری سچن مینا کی محبت میں گرفتار ہو کر  4 بچوں سمیت بھارت جانے والی خاتون، سیما حیدر کے سابق شوہر نے بچوں کی واپسی کے لیے بھارتی وکیل سے رابطہ کیا ہے۔

سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ سیما حیدر 10 مئی 2023ء کو بچوں سمیت غیر قانونی طور پر بھارت چلی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل غلام حیدر نے اپنے 4 چار بچوں کی وطن واپسی کے لیے انسانی حقوق کی تنظیم سے بھی رابطہ اور مدد کی اپیل کی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ غلام حیدر کے بچوں کے حصول کے لیے باقاعدہ طور پر ایک وکیل کو بھارت بھیجا جائے گا۔

اس معاملے پر انصار برنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ یہ صرف ایک خاتون کا بچوں کے ساتھ بھارت منتقلی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک مکمل سوچی سمجھی پلاننگ موجود ہے جس میں دہشت گردی کا عنصر بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا پاکستانی خاتون سیما حیدر کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سیما حیدر اور اُن کے دوسرے شوہر سچن مینا جَلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید