• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جج مظاہر نقوی کا سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی—فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کا دائرہ اختیار نہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی نے خط میں کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا 12 جنوری کا حکم غیر قانونی ہے، معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔

خط میں سابق جج مظاہرنقوی کا کہنا ہے کہ آئینی و قانونی طور پر کونسل کی کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں، میں 10 جنوری کو استعفیٰ دے چکا جسے صدر نے منظور کیا۔

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن آفیشل گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید