• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد شیخ زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑے۔

حال ہی میں فہد شیخ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

میزبان کے سوال پر فہد شیخ جذباتی ہوگئے اور بتایا کہ زندگی میں پچھتاوے ہی پچھتاوے ہیں لیکن جو سب سے بڑا پچھتاوا ہے وہ یہ کہ میں اپنی والدہ کی مانند نانی کو وقت نہیں دے سکتا۔

اداکار اپنی نانی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور روتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال چند ماہ قبل ہی ہوا ہے لیکن افسوس ہے کہ کام کی وجہ سے انہیں وقت نہیں دے سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے لیکن کام کے سلسلے میں مسلسل ایک شہر سے دوسرے شہر آنا جانا ہوتا رہا ہے جس کی وجہ سے نانی کو وقت نہیں دے سکا اور ان کے انتقال پر اس قدر رویا کہ میری والدہ مجھے تسلیاں دے رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی نانی کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتا تھا اور اب سوچتا ہوں کہ اس وقت ان کے ساتھ وقت نہیں گزار سکا تو ان سے فون پر تو رابطہ رکھ سکتا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے ایسا بھی نہیں کرسکا۔ اس لیے آج اپنے ساتھی فنکاروں کو تلقین کرتا ہوں کہ اپنے پیاروں سے رابطے میں رہیں اور انہیں وقت دیں۔

واضح رہے کہ فہد شیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز میزبانی سے کیا۔ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی اور اب اداکاری کرتے ہیں۔

ان کے مقبول ڈراموں میں بیٹیاں، حسرت، جلن، میراس اور گھمنڈی شامل ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید