پشاور(سٹی رپورٹر) چترال میں سیلابی ریلے کی نذر ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ چترال بزنس کمیونٹی کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں ادا کی گئی نمازجنازہ میںجمعیت علمائے اسلام ضلع چترال کے صدر عبیدالوحید ، چترال سے تعلق رکھنے والے تاجروں ،شہریوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔غائبانہ نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم تحفظ حقوق چترال اور چترال بزنس کمیونٹی کے صدر صادق آمین،سینئر نائب صدر شاکرالدین اور جنرل سیکرٹری محمد فاضل نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلاب کی نذر ہونیوالے قیمتی جانوں کی تلاش کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور انکی بحالی کیلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوااور این ڈی ایم اے کا کردار چترال میں نہ ہونے کے برابر ہے چترال کوآفت زدہ علاقہ قرادیا جائے اور متاثرین کی جلد سے جلد بحالی کے اقدامات کئے جائیں۔