راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرنے کی تردید کردی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کرنے اور کمشنر آفس راولپنڈی کو مکمل طور پر سیل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
اب سے کچھ دیر پہلے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے، باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔