• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحانہ ڈار نے کمشنر راولپنڈی کو سلیوٹ پیش کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار نے کمشنر راولپنڈی کو سلیوٹ پیش کردیا۔

سیالکوٹ میں احتجاجی ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں، قوم بھی کمشنر راولپنڈی کو معاف کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے حریف امیدوار اور ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں انتخابات 2024ء میں اپنی فتح سے متعلق انصاف کےلیے آخری حد تک جاؤں گی۔

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن 2024ء میں بے ضابطگیوں پر استعفیٰ دیا ہے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے۔

انہوں نے انتخابات میں بے ضابطگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ باقی جو بھی اس میں ملوث ہیں انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید