معروف کاروبای شخصیت ملک ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ جب پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے مجھ پر یا میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
ملک ریاض نے کہا کہ ہر کوئی بغیر دلیل، منطق یا ثبوت کے انگلیاں اٹھاتا ہے یہ بہت افسوسناک بات ہے، میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کیلئے بھی تیار ہوں۔ ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میں پاکستان میں استحکام اور خوشحالی کےلیے دعاگو ہوں۔