• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں سیکیورٹی فوسرز کی دو مختلف کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں 2 دہشتگرد رحمت اللّٰہ عرف بدر منصور اور دہشتگرد امجد عرف بابری ہلاک ہوگئے۔ 

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں بھی آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سپاہی شاہ زیب اسلم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ 

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید