شہرِ قائد میں جاری 15ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آج آخری روز ہے۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول میں آخری روز 27 سیشنز اور 9 کتابوں کی تقریبِ رونمائی ہو گی۔
آخری روز ہونے والے سیشنز میں ’پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی‘ کے عنوان سے بھی ایک سیشن ہو گا اور ’ہنسنا منع ہے‘ کے عنوان سے بھی ایک سیشن رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ’الیکشن 2024ء ایک نیا زاویہ‘ کا موضوع بھی فیسٹیول میں ایک نشست کا حصّہ ہے اور ’ماحولیاتی تبدیلی‘ کے موضوع پر نوجوانوں اور اساتذہ کے ساتھ پینل ڈسکشن بھی ہو گی۔
کراچی لٹریچر فیسٹیول کے اختتامی روز قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کئی نامور شخصیات، فنکار اور صحافی بھی کراچی لٹریچر فیسٹیول کا حصّہ ہیں۔