پشاور کے علاقے داؤد زئی میں جائیداد کے تنازع پر 4 افراد کا قتل ہو گیا جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق کھیتوں میں آمنا سامنا ہونے پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔