سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد کے معاملات طے پانے کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں حامد رضا نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اتحاد کےلیے پی ٹی آئی سے معاملات طے پاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کرے گی، وفاق، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی ان کی پارٹی حاضر ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔