• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے ڈاکوؤں کے اغوا کیلئے نت نئے ہتھکنڈے


کچے کے ڈاکو اغوا برائے تاوان کےلیے نت نئے ہتھکنڈے اپنانے لگے، کبھی غریب کسان کو سستے ٹریکٹر کا جھانسہ، تو کبھی چمکتی گاڑی کی پرکشش پیشکش کرتے ہیں۔

کچے کے ڈاکو سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے بھی معصوم شہریوں کو لبھاتے ہیں، جال میں پھنسنے والے شہری جب متعلقہ مقام پر پہنچتے ہیں تو انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کرکے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر میں 25 سے 30 گھوٹکی میں 10 سے زائد اور کشمور میں 3 مغوی تاحال رہائی کے منتظر ہیں، بیشتر مغویوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید