• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: گھر کی چھت گر گئی، خاتون اور بچہ جاں بحق

تصاویر بشکریہ فیس بک
تصاویر بشکریہ فیس بک

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دوران پور میں واقع ایک گھر کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ چھت کے ملبے سے 5 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش کے باعث گھر کی چھت بوسیدہ ہو کر گری ہے۔

قومی خبریں سے مزید