• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے کیس کی سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے کیس کی سماعت کل ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔ 

سپریم کورٹ نے درخواست گزار بریگیڈیئر (ر) علی خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

درخواست گزار بریگیڈیئر (ر) علی خان کو بذریعہ وزارت دفاع اور ایس ایچ او بھی نوٹس کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر گذشتہ سماعت کے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ درخواست گزار کا درخواست واپس لینا حق ضرور ہے، اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پبلسٹی کے بعد درخواست واپس لینا ادارے کا غلط استعمال ہے، درخواست گزار نے عدالتی عمل کا غلط استعمال کیا۔

قومی خبریں سے مزید