قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ٹھٹھہ جلسے میں پیرپگار کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔
نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے دھرنے سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات پیپلز پارٹی کو بیچے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیغام دیا جارہا ہے پیپلز پارٹی میں شامل ہوں یا وفاق کی سیاست سے لاتعلق ہوجائیں، ہم کہتے ہیں پاکستان کے وفاق اور مستقبل سے کھیلنا بند کریں۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ 8 فروری کے انتخابات کے بوگس نتائج رد کرکے دوبارہ الیکشنز کرائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سندھ میں صرف لاشیں ملی ہیں، بلاول بھٹو نے ٹھٹھہ جلسے میں پیرپگارا کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی۔
ایاز لطیف پلیجو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام سے دھوکا کیا گیا تو لوگ وفاق سے مایوس اور لاتعلق ہوجائیں گے، سندھ سوچ رہا ہے کہ آپ لاتعلق ہیں یا پیپلز پارٹی کے سہولت کار اور شیئر ہولڈر ہیں۔