• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کے دوران ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی میں معاملات جلد طے پاجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوجماعتیں جب بیٹھتی ہیں تویک طرفہ شرائط نہیں ہوتی،پیپلزپارٹی کی شرائط پرمعاملہ طے ہونا یہ ان کی خواہش ہوسکتی ہے ۔

ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ ہماری ایک مجبوری ضرور ہے کہ نظام ڈی ریل نہ ہو،نہیں چاہتےکہ معاملات دوبارہ الیکشن کی طرف جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شرائط منوانے یا مسلط کرنے کا وقت نہیں،ہم بارگینگ نہیں کررہےہیں ہم سرینڈرکررہے ہیں تاکہ نظام بچ جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ پارلیمنٹ ٹوٹے،بہت جلد معاملات طے پائیں گے،بلاول بھٹو کی شرائط پرمعاملہ طے ہونا یہ ان کی خواہش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوسرے راؤنڈ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت بناتے ہیں تواچھی بات ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم ہر قیمت پرحکومت بنانا چاہتے ہیں، اگر اسمبلی ٹوٹ جاتی ہے تو 90 دن میں الیکشن ہونگے یا نہیں ہمیں کچھ نہیں پتا۔

قومی خبریں سے مزید