• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بندرگاہوں کی ٹریڈ یونین کا اسرائیل ہتھیار لے جانیوالے جہازوں کا بائیکاٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی 11 بڑی بندرگاہوں پر3500سے زیادہ مزدوروں کی نمائندہ ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جاری جارحیت کے دوران اسرائیل ہتھیار لے جانے والے جہازوں پر کام نہیں کرے گی۔واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیل یا کسی بھی دوسرے ملک کا ہتھیاروں سے بھرا مال بردار جہاز لوڈ کرنے یا اتارنے سے انکارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فلسطین کے خلاف جنگ کے لیے فوجی سازوسامان ہو ۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم بندرگاہ کے مزدور، جو مزدور یونینوں کا حصہ ہیں، ہمیشہ جنگ اور خواتین اور بچوں جیسے بے گناہ لوگوں کے قتل کے خلاف کھڑے رہیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ کے دوران دھماکوں سے عورتوں اور بچوں کے ٹکڑے ٹکڑے کی جارہے ہیں، والدین بم دھماکوں میں مرنے والے اپنے بچوں کو شناخت نہیں کرپا رہے۔

دنیا بھر سے سے مزید