• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ،زچگی کے دوران 2سروں والا نومولود جاں بحق

ٹھٹھہ(نامہ نگار)ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث زچگی کے دورن نومولود جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شاہ بندر کے گاؤں حاجی یوسف جت کی رہائشی حاملہ خاتون بصری زوجہ محمد صدیق کو ڈلیوری کے لیے سول اسپتال مکلی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے حاملہ خاتون کا الٹرا ساؤنڈ کرکے بچے کی صحت اور حالت کا اندازہ لگانے کے بجائے نارمل ڈلیوری کرائی گئی جس کے نتیجے میں ایک جسم اور دو سروں والا نومولود بچہ پیدائش کے دوران تکلیف کے باعث انتقال کرگیا، ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا معائنہ کرکے بچے کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی مگر خاتون کی تکلیف بڑھنے کے باعث نارمل ڈلیوری کرانی پڑی تاہم آپریشن کے ذریعہ پیدائش سے بچہ بچ سکتا تھا دوسری جانب ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں الٹرا ساؤنڈ کرانے کا مشورہ نہیں دیا گیا تھا۔
تازہ ترین