• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان نے مریم نواز سے متعلق بدزبانی کرکے اپنی تربیت کی عکاسی کی، عظمیٰ بخاری

علیمہ خان مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں: عظمیٰ بخاری - فوٹو: فائل
علیمہ خان مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں: عظمیٰ بخاری - فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے مریم نواز سے متعلق بدزبانی سے اپنے فتور ذہن اور تربیت کی عکاسی کی۔

علیمہ خان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے بھائی بھابھی کے کیا کارنامے زبان زدعام ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کو شرمندہ ہونا ہے اور شرم آنے کا کوئی امکان ہے تو ان کے اور اپنے اعمال پہ شرمندہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو کیا معلوم کہ ملک معاشی وژن سے چلتا ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ علیمہ خان مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ علیمہ خان نے مریم نواز سے متعلق بدزبانی سے اپنے فتور ذہن اور تربیت کی عکاسی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان یہ بتائیں کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟، بانی پی ٹی آئی نے صرف اور صرف اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے بھائی نے عوام کے پیسے سے اپنے اور اپنے خاندان کےلیے جائیدادیں بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور ان کے کرپٹ بھائی کے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ توشہ خانہ چوری، القادر ٹرسٹ پراپرٹی، ممنوعہ فنڈنگ اور 9 مئی واقعات عوام نہیں بھولے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کو مریم نواز کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، مریم نواز اور مسلم لیگ ن عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گی۔

قومی خبریں سے مزید