• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کوشش کی تھی، عطا تارڑ

عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل
عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ماضی میں بھی آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی کوشش کی تھی، پچھلی بار بھی ان کی سازش پکڑی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے کے فیصلے پر  رد عمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹولا ملکی معیشت کو برباد کرکے ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے، اسی ٹولے نے 9 مئی کے حملے کیے، انہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر زہر پھیلایا، ان کے مذموم مقاصد کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ  ایک قیدی کی حیثیت سے آپ آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں جو سیٹیں ملیں کیا وہاں دھاندلی نہیں ہوئی، ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ لوگ ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، ان لوگوں کو چند سیٹیوں پر کامیابی ملی، ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم نے ملک کی معیشت بہتر کرنی ہے، بے روزگاری ختم کرنی ہے۔

قومی خبریں سے مزید