• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی کی ہدایت پر ویزر کھیل کا دورہ چترال سیلاب زدگان کی خیریت دریافت کی

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے ضلع چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاںبحق ہونے والے افرادکے اہل خانہ کو 3 لاکھ روپے اور زخمیوںکو ڈیڑھ لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کے علاوہ امدادی سامان جس میں خیمے ، کمبل اور دیگر اشیاء ضروری شامل ہیں تقسیم کیں ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ بھی موجود تھی۔واضح رہے کہ ارسون یونین کونسل چترال کا دوردراز یونین کونسل علاقہ ہے صوبائی وزیر محمود خان نے اس کا دورہ کیا جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر کہا کہ قدرتی آفات اللہ کی طرف سے لوگوں پر ایک آزمائش ہوتی ہے لہٰذا وہ آزمائش کی اس گھڑی میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ صوبائی حکومت تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور سیلاب کے متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر اس علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کیلئے کروڑوں روپے جاری کئے ہیں صوبائی حکومت کی یہ خواہش ہے کہ متاثرین کی دکھوں کا مداوا ہو اور انکی پریشانیوں اور تکالیف کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت ہے کہ آخری متاثرہ شخص امدادی اور ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گے اور املاک اور دیگر نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین