واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا میں جمعرات کو سان فرانسسکو سمیت بڑے شہروں میں سیل فون سروس میں خلل کےبا عث ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔ ٹیکسٹ میسجز کے علاوہ ہنگامی خدمات بھی معطل رہیں۔ اے ٹی اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ تیکنیکی خرابی اور خلل کےباعث خدمات کی بحالی تک ہنگامی طور پر وائی فائی استعمال کی حوصلہ افزائی کی گئی سیل فون خدمات میں خلل کی73ہزار شکایات سامنے آئیں۔