متحدہ قومی موومنٹ کا 4 رکنی وفد آج شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اپنے تحفظات شہباز شریف کے سامنے رکھے گی، ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ انہیں پاور شیئرنگ میں فیئرڈیل نہیں مل رہی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ انہیں ابھی تک پاور شیئرنگ میں کوئی کمٹمنٹ نہیں ملی، ایم کیو ایم اپنے شدید تحفظات کے ساتھ شہباز شریف سے ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی کمیٹی سے جو میٹنگ ہوئی تھی ایم کیو ایم اس پر بھی ناخوش ہے۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیلئے نیک جذبات ہیں لیکن ان حالات میں ساتھ چلنا مشکل ہوگا، شہباز شریف سے میٹنگ کے بعد ایم کیو ایم تحفظات کا عوامی سطح پر بھی اظہار کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد ن لیگ کا رویہ ایک دم بدل گیا ہے، ن لیگ کی جانب سے مذاکرات کے دوران کہا جارہا تھا کہ آپ کے مطالبات مانے جائیں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق گزشتہ روز ملاقات طے ہونے کے باوجود ن لیگی ارکان نہیں آئے۔