لاہور ہائی کورٹ نے بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے منتخب ارکان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی دستاویزات لف کرنے کی استدعا منظور کر لی۔
جسٹس فیصل زمان خان نے شہری ایاز فاروقی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے مزید دستاویزات دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پی پی پی کے نام سے 2 جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں، جبکہ آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔