پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم کی گرفتاری کی کوشش کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت میں عدالت نے حکم دیا کہ وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میاں اسلم اقبال کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ان کے خلاف کارروائی کریں۔
عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے آئی جی کے پی کو عدالتی احکامات پنجاب کے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو پہنچانے کی ہدایت کردی۔
میاں اسلم اقبال کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود پنجاب پولیس نے میاں اسلم کو روکا، اسپیکر ہاؤس کے قریب گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، میاں اسلم اقبال لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔