• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی رکن نوید انتھونی کی ڈپٹی اسپیکر نامزدگی پر ہیومن رائٹس کا خیر مقدم

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کےلیے نوید انتھونی کی نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 ایچ آر سی پی نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کی پسماندہ مذہبی اقلیتوں میں پاکستانی شہری ہونے کا اعتماد بڑھے گا اور اُنہیں ملک میں اپنی سیاسی اور سماجی جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اویس شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر ہوں گے، ارکانِ سندھ اسمبلی کی حلف برداری کل ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید