پشاور میں نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی پل کے افتتاح کے موقع پر آمنے سامنے آگئے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصف خان اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے پی کے 82 کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان شیخ ولہ پل کے افتتاح کے موقع پر آمنے سامنے آئے۔
پل کے افتتاح کے موقع پر ایم این اے اور ایم پی اے کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ملک طارق اعوان زندہ باد کی نعرے لگائے، ایم این اے آصف خان کے مطابق ان کے پہنچنے پر طارق اعوان بھی موقع پر پہنچے۔
طارق اعوان کے مطابق ایم این اے افتتاح کیے بغیر واپس روانہ ہوئے، دوسروں کے ترقیاتی کاموں پر سیاست پی ٹی آئی نے اپنا وتیرہ بنالیا ہے۔
علاقے کے منتخب ایم این اے آصف خان کے مطابق ان کے پہنچنے پر ایم پی اے طارق اعوان بھی پہنچے۔
پی ٹی آئی کے نیبر ہوڈ چیئرمین کام کی نگرانی کے لیے پہلے ہی سے موقع پر موجود تھے۔