پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار مریم نواز نے پنجاب اسمبلی روانگی سے قبل آبائی قبرستان پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ن لیگ کے آفیشل پیج پر مریم نواز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی روانگی سے پہلے جاتی امرا میں آبائی قبرستان میں دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی۔
انہوں نے ان تینوں کی قبروں پر قرآن خوانی کی اور پھول بھی رکھے جبکہ والدہ کی قبر پر کچھ دیر موجود رہیں اور فاتحہ خوانی کی۔