پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی تقریر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف چارج شیٹ تھی۔
پشاور سے جاری بیان میں شوک یوسفزئی نے مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کی گئی پہلی تقریر پر ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ حکومت 7 مرتبہ مسلم لیگ ن کی رہی ہے، تقریر میں مریم نواز نے ذکر ہی نہیں کیا کہ مہنگائی میں کمی کیسے آئے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نے لکھی ہوئی تقریر پڑھی ہے یوں لگا کہ وہ پی ٹی آئی کا منشور پڑھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ کیا رمضان سے پہلے عوام کو گھی، آٹا اور تیل سستے مل جائیں گے؟ ایئر ایمبولنس کی باتیں عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے۔
شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ صدر عارف علوی کا موقف بالکل درست ہے پارلیمنٹ مکمل نہیں تو اجلاس کیسے بلائیں، صدر عارف علوی سے کہتا ہوں دباؤ قبول نہ کریں آئین اور قانون کی روشنی میں فیصلہ کریں۔