پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مریم نواز کو نامکمل ایوان سے وزیراعلیٰ سلیکٹ کروانے کی مذمت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو انتخاب میں شکست کھانے والے کرداروں کو پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو نامکمل ایوان سے وزیراعلیٰ سلیکٹ کروانے کی مذمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز کی غیرآئینی سلیکشن سےصوبے میں استحکام کے امکانات کو دھچکا پہنچے گا۔