مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے صدر مملکت کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلوانے پر گفتگو کی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ن لیگ کے بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان، پی ٹی آئی کی زرتاج گل اور پی پی کے رمیش کمار نے اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت صدر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کا پابند ہے۔
اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہاؤس ہی مکمل نہیں تو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ صدر عارف علوی کو وزیراعظم کی ایڈوائس واپس نہیں کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر کو معلوم ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آج یا کل ہوجائے گا تو صدر کو اجلاس 28 تاریخ تک بلا لینا چاہیے تھا۔