• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی استدعا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

سندھ پولیس کے ڈی ایس پی عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ آئی جی اور ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے؟ 

پولیس افسر نے بتایا کہ جی، رپورٹ عدالتی حکم کے بعد مشاورت سے بنی ہے۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ پولیس کی رپورٹ شیخ رشید کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ رپورٹ کو دیکھ لیں پھر دوبارہ سماعت کرتے ہیں۔ 

بعد ازاں رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ 

عدالت نے آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید