• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسفزئی کے والد شہزاد رائے کی ٹرسٹ کیلئے فنڈز اکٹھے کریں گے

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاءالدین گلوکار شہزاد رائے کی زندگی ٹرسٹ کے لیے امریکا میں فنڈز اکٹھے کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی اور ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی شہزاد رائے کی زندگی ٹرسٹ اور اساتذہ کے تربیتی پروگرام ’دوربین‘ کے لیے منعقد کیے گئے فنڈ ریزنگ گالا میں شرکت کے لیے اگلے ماہ امریکا جائیں گے۔

دونوں باپ اور بیٹی جنہوں نے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اپنی آواز اٹھانے پر شہرت حاصل کی ہے بالترتیب فلوریڈا اور ٹیکساس میں 1 اور 2 مارچ کو پاکستانی گلوکار کے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کریں گے۔

دوسری جانب، شہزاد رائے ملک کے روشن مستقبل کے لیے اپنی زندگی ٹرسٹ اور اساتذہ کے تربیتی پروگرام ’دوربین‘ کے لیے منعقد کیے گئے فنڈ ریزنگ گالا میں لائیو پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی بین الاقوامی سطح پر طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور دیگر حقوق نسواں سے انکار کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکی ہیں۔ 

اُنہیں بچوں کے حقوق کے لیے اپنی آواز اٹھانے پر 2014ء میں صرف 17 سال کی عمر میں نوبل انعام دیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید