• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اخبار نے مسجدالحرام کو دنیا کا مہنگا ترین تعمیری مقام قرار دے دیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

مسلمانوں کے قبلے، خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد، مسجدالحرام کو دنیا کا مہنگا ترین تعمیری مقام قرار دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا ’دی ٹیلی گراف‘ کی جانب سے گزشتہ روز دنیا کی 20 مہنگی ترین تعمیرات پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست میں دنیا کی دو مہنگی تعمیرات سعودی عرب کے تاریخی شہر مکہ میں موجود ہیں جن میں سے سرِ فہرست مسجدالحرام اور دوسرے نمبر پر ابراج البیت، المعروف ’دی کلوک ٹاورز‘ ہے۔

مسجد الحرام، مکہ

تعمیراتی لاگت: 100 بلین ڈالر

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام، مکہ کی عظیم مسجد مسجدالحرام میں ایک وقت میں چالیس لاکھ افراد سما سکتے ہیں، مسجدالحرام 400,800 مربع میٹر (99 ایکڑ) پر محیط ہے جس  کے بیرونی اور اندرونی حصوں میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔

اس مقدس ترین مقام پرحجر اسود بھی نصب ہے جسے محمدﷺ نے کعبہ کی دیوار میں اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا، یہاں مقام ابراہیمی بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ اس عمارت میں غیر مسلموں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ابراج البیت(دی کلاک ٹاورز)، مکہ

تعمیر کی کُل لاگت: 15 بلین ڈالر

سعودی عرب کے شہر مکہ میں ہی عین مسجدالحرام کے ساتھ ابراج البیت ٹاورز تعمیر کیا گیا ہے جو کہ دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاورز اور دنیا کے بلند ترین ہوٹل ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیے ہوئے ہے۔

اس عمارت میں نصب گھڑیال بھی دنیا کا سب سے بڑا گھڑیال ہے جس کا قطر 43 میٹر ہے، اسے دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت بھی قرار دیا جاتا ہے جس کی بلندی 1,972 فٹ ہے۔

ریزورٹس ورلڈ سینٹوسا، سنگاپور

تعمیر کی کُل لاگت: 6.59 بلین ڈالر 

یہ ریزورٹ اور تفریحی کمپلیکس سینٹوسا کے جزیرے پر، سنگاپور کے جنوبی ساحل سے تھوڑا دور ہے جس میں ایک کیسینو، ایک یونیورسل اسٹوڈیو تھیم پارک، ایک واٹر پارک اور S.E.A. ایکویریم ہے جسے دنیا کا سب سے بڑے سمندری گھر کہ جاتا ہے۔

مرینا بے سینڈز، سنگاپور

تعمیر کی کُل لاگت: 5.5 بلین ڈالر 

ٹیلی گراف ٹریول کی ایولین چن کہتی ہیں مرینا بے کے سامنے ٹرپل ٹاور والی، 55 منزلہ موشے سفدی کی ڈیزائن کردہ میگا پراپرٹی مبینہ طور پر اب تک کا سب سے مہنگا اسٹینڈ اکیلے انٹیگریٹڈ ریزورٹ ہے۔

دی کاسموپولیٹن، لاس ویگاس

تعمیر کی کُل لاگت: 3.9 بلین ڈالر 

ٹیلی گراف کے مطابق دنیا کی پانچویں مہنگی ترین عمارت دی کاسمو پولیٹن لاس ویگاس کا بہترین ہوٹل ہے جو کہ اپنے آنے والے ہر صارف کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی صلاحیت رکھا ہے۔

دی ٹیلی گراف کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی فہرست میں چھٹے نمبر پر دنیا کی مہنگی عمارت کا درجہ نیویارک میں موجود ون ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو دیا گیا ہے جس کی تعمیر کی کُل لاگت 3.8 بلین ڈالر ہے۔

اسی طرح اس فہرست کے ساتویں نمبر پر دبئی کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقع ایمریٹس پیلس ہوٹل موجود ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 3 بلین ڈالر ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں بھارتی امیرترین شخصیت مکیش امبانی کا ممبئی میں واقع گھر بھی موجود ہے۔

مکیش امبانی کے گھر ’اینٹیلیا‘ کا نمبر دنیا کی مہنگی ترین عمارتوں میں بارہویں نمبر پر آتا ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت 2 بلین ڈالر ہے۔

اس فہرست میں 17 نمبر پر لندن میں واقع ویمبلے اسٹیڈیم موجود ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت  1.5 بلین ڈالر ہے جبکہ دبئی میں واقع  برج خلیفہ کا اس فہرست میں 19واں نمبر ہے۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق اس عمارت کی تعمیر میں کل لاگت 1.5 بلین ڈالر آئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید