• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا بیلجیئن کمپنیوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں ان بیلجیئن کمپنیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جو پاکستان کی دوسری فوڈ اور ایگری سیکٹر مصنوعات کی نمائش میں شرکت کے لیے پاکستان جا رہی ہیں۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں 9 سے 11 اگست کو منعقد ہوگی۔

اس دوران سفیر پاکستان نے شرکاء کو پاکستان کے زرعی شعبے میں موجود سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ ملک میں ان کے دورے کو کامیاب ترین بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید