• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ سعودی عرب، فوجی قیادت سے ملاقاتیں

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو(فائل فوٹو)۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو(فائل فوٹو)۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حامد سے ملاقات ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کی رائل سعودی ایئرفورس کے کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید