ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللّٰہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
محکمہ موسمیات کی یکم مارچ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد ڈپٹی میئر کراچی نے اقدامات تیز کردیے۔
ترجمان ڈپٹی میئر کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سلمان عبداللّٰہ مراد نے متوقع بارشوں تک ڈیوٹی پر تعینات عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف انڈرپاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کی مشینری نصب کی جائے۔
سلمان عبداللّٰہ مراد نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کےایم سی عملہ بھی ضروری اقدامات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔