• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل، کراچی کے اسٹیڈیم میں ثناء جاوید اور کنزہ ہاشمی پر توجہ مرکوز

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شہرِ قائد کراچی میں پہلا میچ کھیلا گیا۔

اس دوران جہاں دونوں حریف ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے کمر بستہ نظر آئیں وہیں کنزہ ہاشمی اور ثناء جاوید کا حسن بھی نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کی چکا چوند روشنیوں کو مات دیتا نظر آیا۔

گزشتہ رات کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے کھیلے گئے پہلے میچ کو کنزہ اور ثناء جاوید کی موجودگی نے چار چاند لگا دیے۔


اداکارہ کنزہ اور ثناء کی کرکٹ گراؤنڈ سے لی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

دونوں اداکاراؤں کی جانب سے پہنے گئے ہلکے نیلے رنگا کے لباس بھی شائقین کو خوب بھائے۔


سوشل میڈیا پر بھی ثناء جاوید کے لمبے کُرتے اور کنزہ کے مغربی لباس کی تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان دونوں اداکاراؤں کی تصویروں کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے پہلے میچ کا احوال:

کراچی میں گزشتہ رات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا میچ کھیلا گیا تاہم اسٹیڈیم میں شائقین کی عدم دلچسپی نظر آئی۔

میچ کے آغاز سے قبل ہونے والی ٹاس کے وقت بھی اسٹیڈیم میں ایک تالی نہ بجی۔

میچ کے آغاز میں 32 پزار گنجائش والے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ایک سے ڈیرھ ہزار شائقین ہی موجود تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید