• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی 1 اور ڈوز لگوانے کی منظوری

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ادارہ برائے انسدادِ امراض و تحفظ (سی ڈی سی) نے بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی ایک اور ڈوز لگوانے کی منظوری دے دی۔

سی ڈی سی کی جانب سے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے بزرگ امریکی شہریوں کو اس موسمِ بہار میں کورونا ویکسین کا ایک اور شاٹ لگوانے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ڈائریکٹر سی ڈی سی نے 65 سال یا اس سےزائد عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کے اضافی شاٹ کی منظوری دے دی۔

سی ڈی سی کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کووڈ 19 سے ہونے والی اموات اور اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی اکثریت میں زائد عمر شہری شامل تھے۔

کووڈ 19 کی ویکسین کی اضافی خوراک ان افراد کو اضافی تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید