• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخ میں مارچ میں بارش کبھی نہیں ہوئی، میئر کراچی


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مارچ میں بارش کبھی نہیں ہوئی۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ ممکنہ بارش کے پیش نظر شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک مینجمنٹ کےلیے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔ انتظامیہ اور عملہ آپ کو سڑکوں پر نظر آئے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں مارچ میں بارش کبھی نہیں ہوئی۔ یہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات ہیں۔ دنیا بھر سمیت پاکستان کےلئے یہ چیلنجنگ صورتحال ہے۔ 

میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی واٹر کارپوریشن سالڈ ویسٹ اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے آن بورڈ ہیں۔ ان محکموں میں تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کوشش ہے شہر میں بارش کے بعد شہریوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے بھی اس ضمن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس میں بھی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافز کردی گئی ہے۔ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ بارش کے دوران بلدیاتی عملہ فیلڈ میں نظر آئے گا۔ شہریوں سے بھی گذارش ہے غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ندی، نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ ہمیں ذمہ شہری ہونے کاثبوت دینا ہے۔

قومی خبریں سے مزید